ڈاکٹر سید عامر سہیل بنیادی طور پر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں۔ مجید امجد شناسی کے حوالے سے انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا جو بعد ازاں "نقش گرِ ناتمام" کے نام سے شائع ہوا۔ ان کی قابلِ ذکر تصانیف میں "بیاضِ آرزو بکف"، "تخلیقی جہتیں"، "موقفات"، "حوالہ" ، "نقش گرِ ناتمام" اور دس ایسی کتابیں بھی ہیں جو انہوں نے مرتب کیں۔ وہ ایک ادبی جریدے "انگارے" کے مدیر ہیں۔ جس کے اب تک ستر (70) سے زائد شمارے منظر عام پر آ کر داد و تحسین وصول کر چکے ہیں۔